اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ "سید احمد خاتمی" کی امامت ادا کی گئی ، نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے استقامتی معیشت کو ایران کے خلاف مغرب کی تمام یکطرفہ پابندیوں کا توڑ قرار دیا۔ آیت اللہ "سید احمد خاتمی" نے استقامتی معیشت کے ذریعے بیرونی ممالک سے ایران کی معیشت کو مکمل طور پر خود مختار کرنے کے لئے ایک قدم قرار دیا اور تاکید کی کہ استقامتی معیشت مقامی ٹیکنالوجی ، عدل و انصاف اور اصول پسندی کی بنیاد پر استوار ہے اور ایران کے لاکھوں ماہرین سے استفادے اور ایک بہتر اسٹریکچر اور تیل و گیس کے عظیم سرمایہ کی موجودگی کے ساتھ ، استقامتی معیشت کے اھداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔خطیب نماز جمعہ تھران نے اسی طرح اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج کی جانب سے دنیا میں اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنی کی لہر میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے ، کہا کہ اس کی وجہ اسلامی بیداری کی لہر میں تیزی سے آنے والا فروغ ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلام ناب محمدی (ص) سامراج اور صہیونی حکومت کے مقابل ایک طاقت کے عنوان سے ظاہر ہوا ہے کہا کہ حقیقی اسلام کا مرکز ایران ہے ، اس لئے سامراج اور صہیونی حکومت ایران سے خوف زدہ ہے ۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے صہیونی حکومت کو مسلمانوں کا قابل نفرت دشمن قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ سرزمینوں کا امریکی و جرمن حکام کے دوروں کا مطلب یہ ہےکہ مسلمانوں پر یہ واضح کردیں کہ وہ ان کے سامنے تلوار لیے کھڑے ہیں۔ آیت اللہ "سید احمد خاتمی" نے کہا کہ امریکہ ، سامراجی اسلام کو کہ جس کا علاقے کے عرب حکام دم بھرتے ہیں ، اپنے فائدے میں استعمال کر رہا ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے شام میں دھشتگردوں کے لئے ہتھیار و جنگجو فراہم کرنے کے لئے امریکہ و سعودی عرب کے اقدامات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس قسم کی حمایتوں کا مقصد و ہدف شام میں مسلمانوں کی نسل کشی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ "سید احمد خاتمی" نے بحرین کے مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں اقلیت حکمرانی کررہی ہے اور اس ملک کے عوام کے پر امن مظاہروں کو نہایت ہی وحشیانہ انداز میں کچلا جارہا ہے اور مغرب سے وابستہ میڈیا آل خلیفہ کے ان جرائم کو منعکس ہی نہیں کرتا۔خطیب نماز جمعہ تھران نے آخر میں مرکزی افریقہ میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس ملک میں انتہا پسند عناصر مسلمانوں کی جان کے دشمن ہوگئے ہیں اور مسلمانوں کی نسل کشی کے درپے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509808
خطیب نماز جمعہ تھران نے استقامتی معیشت کو ایران کے خلاف مغرب کی تمام یکطرفہ پابندیوں کا توڑ قرار دیا۔